مزید اپ ڈیٹ کے لئے سبسکرائب کرلیں

سبسکرائب
BPSC ExamMaster Urdu NotesMock TestSAKSHAMTA PARIKSHA

اردو کے 50 اہم ترین معروضی سوالات (Urdu _MCQs)

ماسٹر اردو نوٹس کے لیے یہاں کلک کریں

Urdu_MCQs_FOR_Sakshamta_exam, MCQS_for_STET_EXAM, BPSC_exam, CTET_and_BTET_Exams, MCQs _for_D.el.ed_exam, Urdu_grammar_mcqs, Urdu_grammar_mcqs_with_answers.

ماسٹر اردو نوٹس کے لیے یہاں کلک کریں
ماسٹر اردو نوٹس کے لیے یہاں کلک کریں

#1. جن حروف سے دکھ، تاسف یا افسوس کا اظہار ہو (مثلاۤ ہائے، اُف) انہیں ـــــ کہتے ہیں؟

#2. لغت میں مصدر کے کیا معنی ہے؟

#3. وہ کلمہ جس سے کسی کام کا کرنا یا ہونا معلوم ہو اور ساتھ میں کوئی زمانہ پایا جائے ـــــــ کہلاتا ہے؟

#4. تشبیہ دیتے وقت ایک چیزکو کسی دوسری چیز کی مانند قرار دینے کو کہتے ہیں؟

#5. دو یا دو سے زیادہ لفظوں کے ایسے مجموعے کو جسے اہلِ زبان مخصوص اور غیر حقیقی معنوں میں استعمال کرتے ہیں، کیا کہلاتا ہے؟ ؟

#6. تشبیہہ کے ارکان کی تعداد ـــــــ ہوتی ہے؟

#7. مصدر کی کتنی قسمیں ہیں؟

#8. وہ مصدر جس سے بننے والے فعل کے لیے صرف فاعل کی ضرورت ہوتی ہے ـــــــ کہلاتا ہے؟

#9. تشبیہ میں وہ چیز جس کے ساتھ تشبیہ دی جائے اسے کیا کہتے ہیں؟

#10. انسان کے منہ سے بولتے وقت جو کچھ نکلتا ہے اسے ـــــــ کہتے ہیں۔

#11. جب کسی حرف کے نیچے یا اوپر دو زبر ، دو زیر یا دو پیش آئیں اسے کیا کہا جاتا ہے؟

#12. گرائمر کی رو سے جب کسی بات کی تشریح یا وضاحت کرنا مقصود ہو تو کونسا وقف آتا ہے؟

#13. ایسی "و" جو خوب کھل کر پڑھی جائے ـــــــ کہلاتی ہے۔

#14. ایسا مصدر جو دوسری زبانوں کے مصدر یا اسم پر مصدر کی علامت بڑھا کر بنایا جائے ـــــــ کہلاتا ہے؟

#15. وہ اسم جس سے دوسرے بہت سے الفاظ تو مقررہ قاعدوں کے مطابق بنتے ہوں مگر وہ خود کسی سے نہ بنا ہو ــــــــ کہلاتا ہے؟

#16. ارکانِ استعارہ کتنے ہوتے ہیں؟

#17. ایسا اسم جس میں کسی کام کا ہونا یا کرنا زمانے کے تعلق کے بغیر پایا جائے ـــــــ کہلاتا ہے؟

#18. وہ اسم جو نہ خود کسی لفظ سے بنا ہو اور نہ اس سے کوئی دوسرا لفظ بنے ـــــ کہلاتا ہے۔

#19. وہ الفاظ جو فعل پر ختم ہوتے ہیں اور اپنے لغوی معنی کی جگہ دوسرے معنی میں استعمال کئے جاتے ہیں، انہیں کیا کہتے ہیں؟

#20. مشبہ اور مشبہ بہ کو مجموعی طور پر کیا کہا جاتا ہے؟

#21. ایسے حروف جو دو جملوں کے درمیان آکر پہلے جملے کا شک رفع کریں۔ مثلاۤ(بلکہ، مگر، لیکن وغیرہ) انہیں گرائمر کی رو سے ـــــــ کہا جائے گا؟

#22. گرائمر کی رو سے انگریزی کے فل سٹاپ کے مترادف اردو کی کونسی علامت مستعمل ہے؟

#23. تشبیہ دیتے وقت جس مقصد کے لیے تشبیہ دی جائے اسے کیا کہتے ہیں

#24. بامعنی لفظ یا کلمہ کی ــــــــ قسمیں ہوتی ہیں؟

#25. ایسا مصدر جو خالص مصدری معنوں کے لیے ہی وضع کیا گیا ہو ـــــــ کہلاتا ہے؟

#26. بناوٹ کے لحاظ سے اسم کی کتنی قسمیں ہیں؟

#27. ایسے حروف جنہیں سوال پوچھنے کے لیے استعمال کیا جائے انہیں ـــــــــ کہا جاتا ہے؟

#28. وہ حروف جن سے کوئی زبان بنتی ہے ـــــــ کہلاتے ہیں؟

#29. جب ایک بڑے جملے میں کئی کئی چھوٹے جملے آئیں یا جب مختلف حقائق ایک ہی جملے میں آئیں تو کونسا وقف آتا ہے؟

#30. وہ اسم جو قاعدے کے مطابق مصدر سے بنایا جائےــــــ کہلاتا ہے؟

#31. زبر، زیر، اور پیش کو ــــــ کہتے ہیں۔

#32. جب کسی لفظ کو حقیقی معنوں کے بجائے مجازی معنوں میں اصل استعمال کیا جائے کہ حقیقی اور مجازی معنوں میں تشبیہہ کا تعلق موجود ہو تو اسے گرائمر کی رو سے کیا کہا جائے گا؟

#33. ایسے جملے یا لفظ کے بعد جس سے کوئی جذبہ مثلاً، غصہ، حیرت، خوف، نفرت یا حقارت ظاہر ہو کونسی علامت لگائی جاتی ہے؟

#34. وہ صفت جو مشبہ اور مشبہ بہ میں مشترک ہو اسے ـــــــــ کہتے ہیں؟

#35. ایسے حروف جو دو اسموں یا ایک اسم اور ایک ضمیر کے درمیان تعلق ظاہر کریں۔ مثلاً، کا، کے، کی انہیں ـــــــــــ کہتے ہیں؟

#36. معنی کے اعتبار سے اسم کی ___ قسمیں ہیں ۔

#37. وہ مصدر جس سے بننے والے فعل کے لیے مفعول کی بھی ضرورت ہوتی ہے ــــــ کہلاتا ہے؟

#38. استعارہ میں جس سے لفظ مستعار لیا جاتا ہے اسے کہتے ہیں؟

#39. اردو زبان کے حروفِ تہجی (آ) سمیت کتنے ہیں؟

#40. وہ کلمہ جو دوسرے کلموں کے ساتھ ملے بغیر پورے معنی نہ دے، یہ اسموں اور فعلوں کو آپس میں ملاتا ہے ـــــ کہلاتا ہے؟

#41. ایسے الفاظ یا حروف جو تشبیہ دینے کے لیے استعمال کیئے جاتے ہیں؟

#42. بناوٹ کے لحاظ سے مصدر کی ــــــ قسمیں ہیں۔

#43. اردو زبان میں مصدر کے آخر میں کیا آتا ہے؟

#44. استعارہ کے استعمال میں جو لفظ ادھار لیا جاتا ہے اسے کہتے ہیں؟

#45. ایسی "و" جو خوب کھل کر نہ پڑھی جائے ـــــــ کہلاتی ہے۔

#46. کلام میں جو حروف تاکید پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوں، (مثلاً، ضرور، ہرگز) انہیں ـــــ کہتے ہیں؟

#47. وہ کلمہ جو کسی جاندار یا غیر جاندار جگہ یا چیز کا نام ہو ــــــ کہلاتا ہے؟

#48. عبارت میں جب کوئی لفظ اس کے مجازی معنوں میں اس لیے استعمال کیا جائے کہ اس سے حقیقی معنی بھی مراد لیئے جا سکیں تو اسے کیا کہتے ہیں؟

#49. استعارہ کے استعمال میں وہ شخص یا چیز، جس کے لیے کوئی لفظ مستعار لیا جائے اسے کہتے ہیں؟

#50. وہ حروف جن پر "ال" آتا ہے مگر پڑھا نہیں جاتا ان حروف کو ــــــ کہتے ہیں۔

Finish

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button